Homeخبریںنصیر آباد، خاتون سمیت 2 افراد قتل، جبکہ بجلی کا کرنٹ...

نصیر آباد، خاتون سمیت 2 افراد قتل، جبکہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

نصیرآباد ( ہمگام نیوز) نصیر آباد کے علاقے تحصیل چھتر کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں ایک عورت سماتہ اور اس کے مبینہ آشنا شہزاد کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جارہی ہے.

دریں اثناء نصیر آباد منجھوشوری میں جمال خان نامی شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگئے ۔

Exit mobile version