Homeخبریںنوشکی، شہر بند قابض پاکستانی فورسز نے ایک بار پھر کرفیو نافذ...

نوشکی، شہر بند قابض پاکستانی فورسز نے ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا

نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان نوشکی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ، شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے اور بازار بند رکھنے کا حکم۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کے حکام نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نوشکی کے رہائشیوں کو حکم دیا ہے کہ کل سے ضلع بھر کے شہری و مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ رہے گا۔

فورسز حکام نے اعلامیے میں کہا ہے کہ تمام شہری کرفیو کے دوران اپنے اپنے گھروں میں رہیں، مریضوں یا ایمرجنسی کی صورت میں سول انتظامیہ و سیکیورٹی فورسز سے رابطہ کریں۔

حکام نے حکم دیا ہے کہ اعلامیے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز