یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںنوشکی اور تربت سے دو نوجوان جبری لاپتہ

نوشکی اور تربت سے دو نوجوان جبری لاپتہ

 نوشکی ،تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی اور تربت سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق نوشکی کےعلاقہ مل محمد خان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر عزیز احمد عرف میر احمد ولد غلام فاروق کو پاکستانی فورسز نے سوموار کی شام مغرب کے وقت ناکہ بندی کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ لواحقین نے ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب تربت ، تمپ کے علاقہ گومازی سے بھی ایک اور نوجوان کی جبری گمشدگی کی اطلاع ملی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، محمد رحیم ولد حیدر کو نامعلوم افراد نے بھی سورار کی شام مغرب کے وقت اغواء کردیا ہے جس کے بعد سے وہ بھی لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز