نوشکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی گرانو کے قریب لیویز چوکی کے مقام پر ایک نوجوان شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص کی شناخت مقامی افراد نے ثناء اللہ ولد عطاء اللہ جمالدینی سکنہ کلی جمالدینی نوشکی کے طور پر کی ہے۔
مذکورہ شخص کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم اس سے قبل ایک مسلح حملے میں مذکورہ شخص زخمی ہوا تھا۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔


