Homeخبریںنوشکی: فوجی قافلے اور بڑی گاڑیوں پر حملے

نوشکی: فوجی قافلے اور بڑی گاڑیوں پر حملے

نوشکی(ھمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی میں قابض پاکستانی فوجی قافلے اور بڑی گاڑیوں کو مختلف مقامات پر مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

نوشکی کے علاقے احمد وال میں پھاٹک کے مقام پر گذشتہ روز پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو لے جانے والے بسوں اور ان کو سیکورٹی فراہم کرنے والی فوجی گاڑیوں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں کو لیجانے والی ایک بس براہ راست حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء آج نوشکی میں مَل کے مقام پر کوئٹہ تا تفتان شاہراہ پر تین بڑی گاڑیوں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بوزر اور دیگر گاڑیوں کے ٹائروں پر فائر کرکے ان کو ناکارہ کردیا ہے۔

مزید برآں گذشتہ شب سبی میں لمجی کے مقام پر مرکزی شاہراہ کا کنٹرول سنبھال کر مسلح افراد نے متعدد بڑی گاڑیوں کو نشانہ بناکر نقصان پہنچایا جبکہ سبی ہی میں بجلی کی دو ٹاوروں کو بھی دھماکے میں نقصان پہنچا۔

حکام نے تاحال مذکورہ حملوں اور نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز