Home خبریں نوشکی میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر حملوں...

نوشکی میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

0

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 3 مئی کو شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے نوشکی میں دو مختلف مقامات پر حملے کیے۔

پہلے حملے میں کلی قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو بموں سے نشانہ بنایا، جبکہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے سول ہسپتال کے قریب واقع ایف سی کیمپ کے گیٹ سے منسلک چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

Exit mobile version