Homeخبریںنوشکی نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ھلاک ،پسنی کا...

نوشکی نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ھلاک ،پسنی کا نوجوان لاپتہ

نوشکی(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی اطلاع کے مطابق نوشکی عین الدین روڑ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے حافظ نثار بادینی جان بحق ہوگئے ۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔نوشکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی گئی۔

دریں اثناء پسنی کے رہائشی عارف ملگ سکنہ‌ ببرشور جو گونگا ہے گزشتہ رات تربت سے گھر کیلیے نکلا تھا تاہم اسے آخری بار پسنی بدوک سے کراچی کی طرف گاڑی میں چڑھتاہوا دیکھا گیا ہے ۔

جس کے بعد ان کے بارے معلومات نہیں ملے ہیں ۔ ان کے بھائی اقبال نے اپیل کی ہے کسی کو انکے لاپتہ بھائی بارے معلومات ملیں اس نمبر پر اطلاع دیں ۔
03218060901

Exit mobile version