کوئٹہ ( ہمگام نیوز )نوشکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو نوشکی کے علاقے کلی اسیبان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امان اللہ اور محمد ایوب کو قتل کردیا جبکہ بشیر احمد شدید زخمی ہوگیا زخمی اور لاشوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ حب میں سیرت چوک پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کرفرار،تاہم بم پھٹ نہ سکا،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا،تفصیلات کے مطابق پیرکے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں سیرت چوک پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کرفرارہوگئے تاہم بم پھٹ نہ سکا بم کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم کوناکارہ بنادیاواقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جارہاہے پولیس نے واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی