Homeخبریںنہبندان ، قابض ایرانی پولیس کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے ایک...

نہبندان ، قابض ایرانی پولیس کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے ایک بلوچ شہری شہید ، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

نہبندان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو سربیشہ کے علاقے قابض ایرانی پولیس نے ایک چلتی گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جنہیں قابض ایرانی پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔

 شہید ہونے بلوچ شہری کی شناخت 21 سالہ امیر احمد سارانی ولد عبداللہ ہے اور گرفتار بلوچ شہری کی شناخت 32 سالہ حبیب سارانی ولد سید احمد کے ناموں سے ہوئی کے دونوں زابل رہائشی بتائے گئے ہیں ۔

  ذرائع کے مطابق جمعرات کی دوپہر تقریباً 15:00 بجے پولیس فورس جو کہ سربیشہ شہر کی پرائیویٹ نمبر پلیٹ والی سمند گاڑی چلا رہی تھی، نے بغیر رکے اور پیشگی وارننگ کے بلوچ شہریوں کا پیچھا کرکے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں امیر شہید ہوگیا اور حبیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 ذرائع نے مزید کہا: “ان دو بلوچ شہریوں کی گاڑی میں کسی قسم کی کوئی غیر قانونی اشیا نہیں تھے اور وہ مشہد سے اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد زابل واپس آ رہے تھے ۔

Exit mobile version