Homeانٹرنشنلنیویارک میں دہشتگردی کے منصوبے میں قابض پاکستانی شہری کی گرفتاری، داعش...

نیویارک میں دہشتگردی کے منصوبے میں قابض پاکستانی شہری کی گرفتاری، داعش کی معاونت کا الزام

نیویارک (ہمگام نیوز) کینیڈا میں مقیم پاکستانی شہری محمد شاہ زیب، جسے شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو نیویارک میں دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے میں داعش کی معاونت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 20 سالہ شاہ زیب پر الزام ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو نیویارک شہر میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں یہودیوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے بتایا کہ ایف بی آئی اور کینیڈا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گارلینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ کسی بھی دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کے مطابق، اسرائیل پر حماس کے حملے کے ایک سال بعد شاہ زیب نے امریکہ میں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، جسے بروقت ناکام بنا دیا گیا۔

Exit mobile version