Homeخبریںنیو فرسٹ ائیر کی باقاعدہ کلاسسز کاآ غاز مورخہ25 جون 2015 سے...

نیو فرسٹ ائیر کی باقاعدہ کلاسسز کاآ غاز مورخہ25 جون 2015 سے ہوگیا ہے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے پریس ریلیز کے مطابق نیو فرسٹ ائیر کی باقاعدہ کلاسسز کاآ غاز مورخہ25 جون 2015 سے ہوگیا ہے پرنسپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر شبیر احمد لہڑی اور وائس پرنسپل ڈاکٹر خان محمد بابر نے نیو فرسٹ ائیرسے خطاب کیا اس تعارفی خطاب میں طلبا و طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی پر نسپل بولان میڈیکل کالج نے داخلہ حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں انھو ں نے کہا کہ بحیثیت پرنسپل مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں بھی اسی ادارے سے پڑھ کر آج اس مقام تک پہنچا ہوں�آپ بھی لایق تحسین ہو جو ہزاروں طلبا و طالبات میں سے منتخب ہو کر اس ادارے کا حصہ بنے ہو ۔ کالج انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ تمام تر سہولیات طلباء کو فراہم کی جائیں اور کلاسسز اور امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہوں ۔تما م ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء وطالبات کو ہدایت کی کہ کلاسسز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور مقررہ وقت کی پابندی کریں۔

Exit mobile version