Homeخبریںواشک: قابض پاکستانی فوج و ڈیتھ سکواڈ کی جارحیت، جھڑپ میں ڈیتھ...

واشک: قابض پاکستانی فوج و ڈیتھ سکواڈ کی جارحیت، جھڑپ میں ڈیتھ سکواڈ کا ایک کارندہ زخمی

واشک(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکن راغے ، ٹوبہ اور مضافات میں گذشتہ تین دنوں سے قابض پاکستانی فورسز و ڈیتھ سکواڈ کی جانب سے فوجی جارحیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران اور واشک کے درمیانی پہاڑوں میں آباد دیہاتوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوجی اہلکار وسیع علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں، پاکستانی فوج کو مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی مکمل مدد بھی حاصل ہے۔

زرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز جب پاکستانی فوج و ڈیتھ سکواڈ اپنے جارحانہ کارروائیوں میں مصروف تھے، اس دوران بلوچ سرمچاروں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ڈیتھ اسکواڈ کا ایک بدنام زمانہ کارندہ عبدالصمد ولد محمد سمالانی سکنہ کودہ کوڑاسک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عبدالصمد سمالانی عرف صمد بروت کودہ راغے میں پاکستانی فوج کی ایما پر ڈیتھ اسکواڈ کا کیمپ چلاتا ہے۔

تاہم اس حوالے سے مزید مصدقہ اور تفصیلی معلومات آنا باقی ہیں۔

یاد رہے کہ واشک، آواران، بولان، کیچ سمیت مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقے گزشتہ کئی روز سے قابض فوج کی جارحیت کی زد میں ہیں۔

کیچ کے مختلف علاقوں سے 12 افراد فورسز کے ہاتھوں جبری حراست کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version