Homeخبریںفلسطین اور اسرائیل کے درمیان لڑائی میں شدت، 134 فلسطینی اور آٹھ...

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان لڑائی میں شدت، 134 فلسطینی اور آٹھ اسرائیلی ہلاک

فلسطین( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جھڑپیں پانچویں دن بھی جاری رہیں اور اسرائیلی فورسز نے ہفتے کو غزہ پر فضائی حملے کیے جب کہ فلسطینی تنظیم ‘حماس’ کی طرف سے اسرائیل پر راکٹس داغے گئے۔

فلسطین کے وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق ہفتے کی صبح غزہ پر کیے جانے والے دو فضائی حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس سے قبل رواں ہفتے جمعے کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان لڑائی جاری رہی اور مظاہروں کے دوران مغربی کنارے میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور ٹائر جلائے۔

زرائع کے مطابق اسرائیل اور فلسطینیوں میں گزشتہ پانچ دن سے پر تشدد جھڑپیں جاری ہیں غزہ میں اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرِ انتظام غزہ کی پٹی کی سرحد پر زمینی فوج تعینات کر دی ہے جس کے باعث خدشات لاحق ہو گئے ہیں کہ پانچ دن سے جاری کشیدگی مکمل جنگ میں بدل سکتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل جوناتھن کونریکس کا کہنا ہے کہ غزہ پر کیے جانے والے حملوں کا مقصد حماس کے گزشتہ کئی برس کے دوران بنائے گئے سرنگوں کے نظام کو تباہ کرنا ہے۔اسرائیل کا مزید کہنا ہے کہ وہ ممکنہ زمینی حملے سے پہلے ان سرنگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مزید نو ہزار فوجی اہلکاروں کو سرحد پر تعینات فوج میں شامل ہونے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل جوناتھن کونریکس کا کہنا ہے کہ غزہ پر کیے جانے والے حملوں کا مقصد حماس کے پچھلے کئی سالوں کے دوران بنائے گئے سرنگوں کے نظام کو تباہ کرنا ہے۔

Exit mobile version