Homeخبریںوڈھ اور چمن فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص قتل دوسرا...

وڈھ اور چمن فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص قتل دوسرا زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار وڈھ بازار میں مسلح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔

دوسری جانب

چمن سے اطلاعات ہیں کہ

چمن میں صحافی عبدالباسط اچکزئی کے گھر پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ صحافی کے مطابق پانچ افراد نے گھر کے باہر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کے بھائی کو شدید زد و کوب کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد صحافی عبدالباسط اچکزئی نے متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور اہلِ خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کی وجوہات اور حملے میں ملوث افراد کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز