خضدار (ہمگام نیوز ) وڈھ بازار کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ دو مزاد ٹرک گاڑیاں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئے چار افراد جاں بحق تین افراد شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق وڈھ بازار کے قریب چھبکی پہاڑ نزد زیر تعمیر وڈھ یونیورسٹی مین آر سی ڈی روڈ پر دو مزدا گاڑیاں موٹر سائیکل سوار افراد کو بچاتے ھوئے حادثے کا شکارہوگئے حادثے کے نتیجے میں موقع پر چار افراد جان بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور نعشوں کو وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جان بحق افراد دو افراد کا تعلق موسی خیل اور کوئٹہ سے ہے۔جبکہ دو افراد کا تعلق آڑینجی وڈھ سے بتائی جارہی ہیں زخمیوں میں دو افراد ڈیرہ غازیخان اور ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔وڈھ ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے بعد خضدار منتقل کیا گیا ہے۔
نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا جبکہ مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔


