وڈھ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار
وڈھ دراکھالہ میں قابض پاکستانی فورسز کی گولہ باری سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق آج صبح 8:00 بجے وڈھ دراکھالہ گاسلیٹی ایریا میں فورسز نے فوج کشی کرکے گھروں پر دھاوا بول دیا اس دوران فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں عبدالقادر ولد احمد قوم لانگو شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں ریاستی بربریت بدستور جاری ہے فورسز کی گولہ باری اور فائرنگ سے خواتین اور بچوں کے بھی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.


