Homeخبریںوڈھ قابض پاکستانی فوج ،خفیہ ایجنسیوں نے نئے امن فورس( ڈیتھ...

وڈھ قابض پاکستانی فوج ،خفیہ ایجنسیوں نے نئے امن فورس( ڈیتھ اسکوائڈ) تشکیل دے دی

خضدار ( ہمگام نیوز ) وڈھ میں قبائل پر مِشتمل سرکاری سطح پر امن فورس بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس سے قبل ثناءالّلہ زہری نے اپنے دور میں امن فورس تشکیل دے دیا تھا۔ مستونگ میں نیشنل پارٹی کے سردار کمال خان بنگلزئ کے ہاں امن فورس بنایا گیا ہے ۔ نال میں نیشنل پارٹی NP کے اسلم بزنجو کے بیٹے شاہ میر نے بھی سرکار کے ایما اور مدد سے امن فورس بنایا ھے ، اس سے قبل یہی امن فورس جھالاوان میں شفیق مینگل نے بھی بنایا تھا اب ان کے زوال آنے کے بعد اختر مینگل اور اسکے بیٹے کے ہاں پاکستان امن فورس کی تشکیل ھوئی ھے۔ دور ماضی کے نتائج سب کے سامنے ہیں ، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ گزشتہ 40 روز سے وڈھ بازار کی بندش شہریوں کیلێے پیداکردہ مصبتیں اور تاجروں کے کاروبار کی دربدری بھی اسی امن فورس کے اعمال کا شاخسانہ ہے۔

 گزشتہ روز کل وڈھ شہر میں مینگل قبیلےکے طائف عظیم دینارزئ کے گھر پر راکٹ گردی اور اس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین کا زخمی ھونا ، اس سے پہلے مینگل قبیلے کے مختلف طائف کے لوگوں پر فائرنگ ھوچکی ھے ۔متعدد لوگ موت کو گلے لگا چکے ہیں ۔ یہ سب معاملات اِسی امن فورسز کا نیجہ ھے ، اب یوں سمجھ لے پہلے ادوار میں شفیق مینگل کو جھالوان کا مختیار کُل بنایا گیا تھا ، اب اسکا زوال آنے کے بعد اختر مینگل اور اسکے بیٹے گورگین مینگل کے ہاں پاکستان امن فورس کے اختیارات دیئِے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز