Homeخبریںٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ ڈیرہ بگٹی ایک زوردار دھماکہ، پنجگور فورسز کیمپ پر راکٹ فائر...

ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ ڈیرہ بگٹی ایک زوردار دھماکہ، پنجگور فورسز کیمپ پر راکٹ فائر

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکہ 3افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ضلع ڈیرہ بگٹی پاکستان چوک کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہو ا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ چوک کے قریب دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا ۔پنجگور سیکورٹی فورسز کیمپ پر راکٹ فائر تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں واقع سیکورٹی فورسز کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک راکٹ فائر کیا گیا جو احاطے میں گر کر زوردار دھماکے پھٹ گیا تاہم اس سے کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پولیس کے مطابق فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے 

Exit mobile version