واشنگٹن (ھمگام نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ میں ایرانی وفد سے براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ایران فوی طور پر لبنان میں اپنے بھاری معاوضوں والی پراکسیز کو کشیدگی پھیلانے سے روکے’۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں تو ہم ایران کو دوبارہ ایسے نشانہ بنائیں گے جیسے ہم نے گزشتہ ہفتے کیا تھا بلکہ اس سے زیادہ شدت سے کریں گے۔
سوئٹزرلینڈ؛ پاکستان کی میزبانی میں امریکا-ایران مذاکرات شروع
خیال رہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد سوئٹزرلینڈ میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام پر مشتمل وفد سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے۔















