Homeخبریںٹریفک حادثات سے 7 افراد زخمی

ٹریفک حادثات سے 7 افراد زخمی

خضدار (ہمگام نیوز) خضدار میں ٹریفک حادثات سے 7 افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق خضدار گاسلیٹی موڈ اور خضدار عوامی ایریا میں ٹریفک حادثات سے 7 افراد زخمی ہوگئے.

پہلا حادثہ این 25 پر گاسلیٹی موڈ میں پیش آیا جہاں کار گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دوسرا حادثہ خضدار عوامی ایریا میں پیش آیا جس میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

Exit mobile version