Homeخبریںٹریلر کے الٹنے کے بعد ایرانشہر سے چابہار تک کا شاہراہ بلاک

ٹریلر کے الٹنے کے بعد ایرانشہر سے چابہار تک کا شاہراہ بلاک

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج چابہار تا ایرانشہر بندرگاہ کے محور پر گندم لے جانے والا ایک ٹریلر الٹ گیا، جس سے پورا راستہ بند ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت چابہار ست ایرانشہر بندرگاہ جانے والے شاہراہ پر چاول لیجانے والی ایک ٹریلر کے بیچ راہ میں الٹنے سے پورا شاہراہ کئی گھنٹوں تک بند رہا ـ دریں اثنا بلوچستان کے مختلف شہروں کے درمیان شاہراہیں اور دو طرفہ راستے نہ ہونے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں اور شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کے علاقے میں مناسب ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے ہر سال اس خطے کی سڑکوں پر سینکڑوں شہریوں کی موت واقع ہوتی اور درجنوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔

Exit mobile version