Homeخبریںپاراچنار : اسکول میں فائرنگ 7 اساتذہ قتل

پاراچنار : اسکول میں فائرنگ 7 اساتذہ قتل

پارا چنار (ہمگام نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار میں نامعلوم افراد کی سکول پر فائرنگ سے 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے ۔

فائرنگ کے واقعات کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اپرکرم میں پیش آیا ہے۔ جہاں نامعلوم افراد نے تری مینگل ہائی اسکول کے سٹاف روم پرفائرنگ کی ہے ۔

مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔

اس واقع کے بعد ضلع بھر میں آمدورفت کے لیے راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔

اور واقعے کے بعد ضلع بھر میں حالات کشیدہ ہو گئے۔

جاں بحق تمام اساتذہ میٹرک کے امتحانات پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔

لاشوں کو پاراچنار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج صبح ہی پاراچنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کو قتل کیا گیا تھا۔

دو واقعات میں قتل کیے گئے اساتذہ کی تعداد 8 ہو گئی۔

Exit mobile version