Homeخبریںپاکستانی حملوں میں افغان ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی، احکام

پاکستانی حملوں میں افغان ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی، احکام

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق
مشرقی افغانستان میں پاکستانی فوج کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 47 ہو گئی ہے جب کہ اسلام آباد نے کابل پر زور دیا کہ وہ افغان سرزمین سے حملے شروع کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔
افغان حکام کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبوں خوست اور کنڑ میں پاکستانی فورسز کی بمباری میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 47 تک پہنچ گئی ہے۔ قبل ازیں ایسی ہلاکتوں کی تعداد سات بتائی جا رہی تھی۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ فضائی حملوں نے سرحد کے ساتھ واقع خوست اور کنڑ میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔

خوست میں اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر شبیر احمد عثمانی نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ”صوبہ خوست میں ڈیورنڈ لائن کے قریب پاکستانی فورسز کے فضائی حملوں میں 41 عام شہری، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوئے۔‘‘

خوست میں وزارت برائے فروغِ بھلائی اور برائیوں کی روک تھام کے ایک اہلکار نجیب اللہ نے بتایا کہ صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 48 ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”ایک ہی خاندان کے چوبیس افراد مارے گئے ہیں۔‘‘

خوست سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی رہنما جمشید نے بھی 40 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Exit mobile version