Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 17 اپریل کو صبح ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے اسفندک گاؤں میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت سراوان/شستون کے گاؤں اسفندک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیرداد سیاھانی ولد دلمراد کو زخمی کرکے موقعہ واردات سے فرار ہوگئے ـ

بتایا جاتا ہے کہ پیرداد اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ سراوان جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس شہری کو راہگیروں نے زخمی حالت میں اٹھا کر سراوان کے رازی ہسپتال پہنچایا۔

Exit mobile version