Homeخبریںپاکستانی دہشتگردی کا مقابلہ دہشتگر بھیج کے ہی کیا جا سکتا ہے،...

پاکستانی دہشتگردی کا مقابلہ دہشتگر بھیج کے ہی کیا جا سکتا ہے، بھارت

نئی دلی(ہمگام نیوز)  بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے  کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ وہاں دہشت گرد بھیج کر ہی کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے میں  وزیر دفاع منوہر پاریکر  نے کہا کہ ایک اور ممبئی حملے کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گرد تیار کئے جائیں اور  سرحدوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بجائے دہشت گرد تیار کرکے سرحد پاربھیجے جائیں اورہمیں ایسا ہی کرنا چاہئے۔

بھارتی وزیردفاع کا کہنا  تھاکہ ممبئی حملوں جیسے واقعات کو روکنے کا بہترین جواب اس کے خلاف پہلے سے منصوبہ بندی ہے اور  فوج کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ سرحد پاردخل اندازی کا اسی انداز میں جواب دے۔

Exit mobile version