Homeخبریںپاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی...

پاکستانی فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں خضدار کے علاقے کھٹان میں سیکورٹی کیلئے تعینات پاکستان فورسزکی چوکی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار کھٹان سات مرحلہ میں قائم سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیاہے۔جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچار شہری گوریلہ طریقہ استعمال کرکے قابض فورسز پر حملہ آورہوکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version