Homeخبریںبلوچستان ایک ماہ میں 890 حادثات میں 42 افراد جاں بحق ہوئے

بلوچستان ایک ماہ میں 890 حادثات میں 42 افراد جاں بحق ہوئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ایک ماہ کے دوران 890 حادثات میں 42 افراد جاں بحق جبکہ 1298 زخمی ہوئے ، حکومت بلوچستان کے میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹروں 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر 18 مقامات مستونگ ، قلات ، خضدار ، لسبیلہ ، پیشین ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب ، شیرانی ، سوراب ، کچھی ، جعفر آباد ، سی ، لورالائی میں قومی شاہراہوں پر جولائی 2022 کے دوران 890 عادثات رونما ہوئے ان حادثات میں 42 افراد جاں بحق جبکہ 1298 زخمی ہوئے اعداد و شمار کے مطابق وندر کے مقام پر سب سے زیادہ 144 جبکہ ٹیارو کے مقام پر 117 ، لک پاس کے مقام پر 78 ، گدر میں 76 نسئی میں 66 واقعات رونما ہوئے جبکہ ژوب اور شیرانی مقامات پر سب سے زیادہ 10،10 اموات ہوئیں واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ایم ای آر سی سینٹروں میں طبی امداد فراہم کی گئیں ۔

Exit mobile version