Homeخبریںپاکستانی فوج پر مختلف مقامات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے...

پاکستانی فوج پر مختلف مقامات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی آر اے

کیچ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے قابض پاکستانی فوج پر دو مختلف مقامات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں اپسی کہنِ کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر پیر کے روز راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پیر کے ہی روز زامران کے علاقے کاپار کہور میں پاکستانی فوج کے کانوائے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے۔

سرباز بلوچ نے آخر میں کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گی۔

Exit mobile version