Homeخبریںایران کے بیر جند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے...

ایران کے بیر جند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

دزاپ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بیرجند جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 4 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نصراللہ ناروئی ولد مولوی احمد شاہ کو بیرجند جیل میں سزا پورا کئے بغیر جمعرات کی صبح پھانسی دے دی گئی۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ نصر اللہ ناروئی مازندران میں رہنے والے ایک بلوچ ہیں جن کو منشیات کے الزام میں چار سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اس نے بیرجند جیل میں پانچ سال قید با مشقت گزارنے کے بعد پھانسی دینی تھی لیکن اسے پانچ سال قید کی سزا پورا کئے بغیر پھانسی دی گئی۔

ستائیسویں رمضان المبارک میں کئی منشیات فروشی کے الزام سمیت دیگر کئی جرائم میں شامل افراد کو عام معافی دی جاتی ہے جو اس رمضان میں بھی کچھ خوش قسمتوں کو دی گئی لیکن نصراللہ ناروئی کی سزا برقرار رکھی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نصر اللہ کے اہلخانہ کو یہ کہہ کر آخری ملاقات سے روکا گیا کہ آپ صرف قیدی کی لاش وصول کر سکتے ہیں آخری ملاقات ممکن نہیں۔

مزید اطلاعات یہ آرہی ہیں کہ بیرجند جیل میں کم سے کم پانچ دیگر بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان میں مریم نامی ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں ابھی تک پھانسی نہیں دی گئی اور وہ پھانسی کی منتظر ہیں۔

Exit mobile version