Homeخبریںپاکستانی فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر...

پاکستانی فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر سمیت چھ افسران کی ہلاک

بیلہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے لسبیلہ کے علاقے میں دوران پرواز لاپتہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔ واقعے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ فوجی افسران ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”بدقسمت ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ کے علاقے وندر کے موسیٰ گوٹھ سے مل گیا ہے۔”

آئی ایس پی آر کے مطابق اس واقعے میں لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام چھ افسران اور اہلکار جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

اس سے قبل ایس ایچ او ساکران پولیس اسٹیشن نبی بخش ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ” گزشتہ شب لسبیلہ کے علاقے حاجی موسیٰ گوٹھ کے قریب سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو پاکستان فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں ریلیف آپریشن میں مصروف ایک فوجی ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا ہے۔ جس میں کور کمانڈر 12 کور (کوئٹہ) سمیت چھ افراد سوار تھے۔
ذرائع کہ کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے قریب سے دو لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید اطلاع کے مطابق مقامی چراوہوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ حاجی موسیٰ گوٹھ میں رات کے وقت ایک دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جو ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی آواز تھی۔

جبکہ پولیس اور دیگر فورسز مقامی افراد کی مدد سے اس مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

ایس ایچ او کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کی تھی اور اس آپریشن میں پاکستان فوج کے دو ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے تھے۔

اس سے قبل پیر کو ترجمان پاکستان فوج نے بتایا تھا کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سیلاب زدگان کی امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا کہ اس ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
اگرچہ فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر میں موجود افراد کی شناخت نہیں بتائی گئی تھی مگر سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات زیرِ گردش تھی کہ اس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کے علاوہ دو میجر رینک کے پائلٹس، دو بریگیڈیئر اور ایک لانس نائیک موجود تھے۔

کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی پاکستان فوج کی اہم کورکی کمان کر رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی آرمی کے ترجمان اور پاکستانی فوج کے زیر کنٹرول میڈیا اس بات کو بار بار دہرا رہے ہیں کہ ہلاک شدہ فوجی افسران بلوچستان میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے جا رہے تھے ـ جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ گزشتہ چند ہفتوں سے بلوچستان میں سیلابی صورتحال کی جانب نہ پاکستانی سرکار نے خاص توجہ دیا ہے اور نہ پاکستانی آرمی اور ن کے دیگر اداروں نے توجہ دیا ہو ـ

Exit mobile version