Homeخبریںپاکستانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو شیراز جیل...

پاکستانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو شیراز جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کی صبح پاکستانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو شیراز کی مرکزی جیل عادل آباد میں پندرہ سال قید کے بعد پھانسی دی گئی۔

اس شہری کی شناخت 45 سالہ “سید سراج الحق صدیقی” کے نام سے ہوئی ـ
کہا جاتا ہے کہ سراج الحق کو ’جان بوجھ کر قتل میں حصہ لینے‘ کے الزام میں خود انتقامی کارروائی کی سزا سنائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سراج الحق صدیقی کو سزا پوری کرنے کے لیے پیربانو جیل سے عادل آباد جیل منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز منگل کو ان کی لاش کو ان کے رشتہ داروں نے سرحدی علاقے سراوان سے بلوچستان میں ان کے آبائی شہر منتقل کیا

Exit mobile version