Homeخبریںپاکستان افغانستان میں اپنی جارحیت کو بڑھا رہی ہے۔حیربیار مری

پاکستان افغانستان میں اپنی جارحیت کو بڑھا رہی ہے۔حیربیار مری

لندن ٰ(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیارمری نے ٹویٹر پراپنے بیان میں کہا ہے کہ 2000 میں پاکستان اپنی آخری سانسوں کو گن رہا تھا، اس ملک کی ریاستی ڈانچھا تقریبا منحدم ہونے کی حالت میں تھا۔ ، لیکن 9/11 کی وجہ سے امریکہ نے اربوں ڈالر پاکستان کی معیشت اور فوج میں ڈالے۔

اب امریکہ ان 20 سالوں میں افغانستان سے نکل رہا ہے، پاکستان نے اس دوران فائدہ اٹھایا اور چین ، روس ، ترکی اور عرب جیسے ملکوں کے ساتھ نئے اتحاد بنائے۔

اب جبکہ امریکہ اس خطے سے پسپائی کر رہا ہے، پاکستان افغانستان میں اپنی جارحیت کو بڑھا رہی ہے۔ اگر امریکی اس جنگ کو برقرار نہیں رکھ سکتے تھے تو اسے یہ جنگ پہلے ہی سے شروع نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اب انہوں نے اس خطے کے لاکھوں افغانوں اور دیگر اقوام کی زندگی برباد کر دی ہے۔

Exit mobile version