Homeخبریںپاکستان: کورونا وائرس سے مزید 76 اموات

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 76 اموات

اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوئی ہے ، جبکہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 379 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 288 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 8 فیصد ہو گئی۔

دریں اثنا کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو چکی ہے۔

خیال رہے پاکستان میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 68 ہزار 819 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 376 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں

Exit mobile version