جلال آباد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغان صوبہ ننگرہار کے صوبائی کونسل کے سربراہ احمد علی حضرت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خفیہ ادارے افغانستان میں بے جا اور خفیہ طور پر دخل اندازی کی انوکھی کوشش کر رہے ہیں۔
احمد علی کے مطابق پاکستان نے پاک افغان سرحد پر رہائش پذیر چند لوگوں کو بلا کر انہیں پاکستان کی شہریت دینے اور نقدی دینے سمیت مختلف وعدے کیے ہیں جس سے پاکستان کا مقصد قبائلی اور سرحدی مسائل میں اپنی ووٹنگ بڑھانا ہے۔
احمد علی نے اسے افغانستان میں بے جا دخل اندازی قرار دے کر افغان حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مؤثر اقدام اٹھائے۔
واضح رہے قابض پاکستانی خفیہ ادارے ایسے لوگوں سے افغانستان میں اپنے مطلوب لوگوں کو بھی نشانہ بنواتے ہیںـ سرحدی صوبہ قندہار میں بلوچ مہاجریں کو دھماکوں اور فائرنگ کا نشانہ بنانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
قبائلی علاقوں سے متصل پاکستان افغان سرحد پر بھی ان کی سرگرمیاں رہتی ہیں جن میں وہ پاکستان کو مطلوب کسی بھی شخص کو نشانہ بناکر پاکستان سے رقم وصول کرتے ہیں۔


