شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںپاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے

دبئی ( ہمگام نیوز ) پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

پرویز مشرف امریکن ہاسپٹل دبئی میں زیر علاج تھے، پرویز مشرف کی فیملی ان کی میت کو پاکستان لانے پر سوچ بچار کر رہی ہے۔

پرویز مشرف نے 1999 میں پاکستان میں مارشل لاء لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ 2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے۔

سابق صدر کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے، وہ آرمی اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز