Homeخبریںپاکستان ہمارا ازلی دشمن ہے : افغان علماکاا علان

پاکستان ہمارا ازلی دشمن ہے : افغان علماکاا علان

کابل(ہمگام نیوز) طالبان کے امیر ملا عمر کے آبائی علاقے کندھار میں وہاں کے جید علماء کرام، صوبائی کونسل اراکین ، اساتذہ اور قبائلی معبرین کے ایک مشترکہ جرگے میں اعلان کیا گیا کہ افغان خفیہ ادارے اور پاکستانی آئی ایس آئی کے درمیان ہونے والا معاہد ہ کیسی صورت افغان عوام کو قبول نہیں کیونکہ پاکستان ، افغان عوام اور افغان وطن کا ازلی دشمن ہے اور دشمن سے دوستانہ معاہدہ کسی صورت افغان عوام قبول نہیں کرئے گا ، جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کندھار صوبائی کونسل کے رئیس حاجی سید جان خاکریزوال نے کہا کہ آج ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغان عوام کی قسمت کا فیصلہ نہ صدر اشرف غنی کرسکتا ہے نہ کوئی صوبائی گورنر ، نہ کوئی سینیٹر بلکہ عوام اپنا فیصلہ خود ہی کرئے گا اور افغان عوام کا یہ فیصلہ ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کا معاہدہ قبول نہیں کرئے گا ، جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کندھار کے علماکرام نے کہا کہ پاکستان کے ملا اب تک یہ فتوی دیتے ہیں کہ افغانستان میں جہاد کرنا ہے تو ایسے حالت میں ہم کیسے پاکستان سے دوستانہ معاہدہ کرئیں ۔ واضح رہے کہ یہ جرگہ ایک ایسے وقت منعقد ہوا جب چند روز پہلے افغان صدر نے کندھار کا دورہ کیا تھا ،

Exit mobile version