Homeخبریںپاک افغان بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ، شاہراہ پر ٹائرنذرآتش کیے گئے

پاک افغان بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ، شاہراہ پر ٹائرنذرآتش کیے گئے

چمن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر شاہراہ پر مشتعل ہجوم نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر شاہراہ پر ٹائرنذرآتش کر کے آمدو رفت کے لئے بند کردی۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے کہا کہ دھرنا کمیٹی اور ایم پی اے کے مابین پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ کے حوالے سے مذاکرات طے پائے تھے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں جس میں پاک افغان بارڈر کو دس دن کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا مگر ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے دس دن کیلئے نہیں پاک افغان بارڈر کو دومارچ سے پہلے والے روٹین کے مطابق کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے توہم شدید احتجاج کریں گے۔

Exit mobile version