پسنی (ہمگام نیوز)تازہ ترین اطلاع کے مطابق پسنی سے دو بھائی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ ، آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی کے وارڈ نمبر ایک سے پاکستانی آرمی نے چھاپہ مار کر بلوچی زبان کے نوجوان شاعر موسی ولد امیت اور زہیر ولد امیت کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا
واضح رہے پسنی، گوادر اور آس پاس کے علاقوں میں گرفتاریاں، آپریشنز میں تیزی پاک چین اقتصادی منصوبے کے بعد آئی ہے اور اب تک متعدد بلوچ فرزندوں کو حراست کے لاپتہ کردیا گیا جبکہ درجنوں لاپتہ لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں ہیں ۔


