جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نےپاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نےپاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بلیدہ, مند,تمپ اورہوشاپ پاکستانی آرمی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلیدہ بٹ کے مین آرمی کیمپ میں اتوار کے روز چودہ اگست ،جشن کی تیاریوں میں مصروف فوج پر دو راکٹ داغے جو عین فوجیوں کے عقب میں گرے،فوجی اہلکاروں نے بلیدہ بٹ کے ہی علاقے میں سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی جس پر سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ فوج پر جوابی کاروائی کر کے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے ،گہرام بلوچ نے کہا کہ بلیدہ بٹ آرمی کیمپ اور بٹ میں دوسرے حملے میں فورسز کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، اتوار ہی کے روز مند میں شہید سالم کوہ میں قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے راکٹ و خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی نقصان پہنچایا ۔ہوشاپ اور سہاکی کے درمیان سی پیک روٹ پر قائم آرمی کی چیک پوسٹ پر سرمچاروں نے تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا،مذکورہ چیک پوسٹ پاکستانی فوج نے اپنی عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیواو کے کارندوں کی سیکورٹی کے لیے بنایا ہے،ہفتہ کے روز شام کے وقت تمپ ازیان پہاڑی کے اوپرآرمی چیک پوسٹ پر اسنائپرحملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز