شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںپسنی میں اغواکاریوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید ایک شخص اغواء

پسنی میں اغواکاریوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید ایک شخص اغواء

پسنی(نمائندہ ہمگام نیوز) پسنی میں گزشتہ ایک ہفتے میں اب تک پندرہ افراد اغواء ہوچکےہیں۔ اغواء نماء گرفتاریوں سے علاقے میں خوف کا عالم چھا گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ ریاست نے ایک ہفتے سے پسنی میں کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے جسکے نتیجے میں پندرہ اغواء نماء گرفتاریاں واقع ہوچکی ہیں اور اسی تسلسل کو برقررار رکھتے ہوئے آج خفیہ اداروں نے ڈاکٹر حمید ولد محمد سکنہ کلگ کو بنگلہ بازار سے اغواء کرلیا۔ واضح رہے اس واقع کے ساتھ پسنی سے اغواء ہونے والوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے جن میں زکری کمیونٹی کا روحانی پیشوا ظفر نوری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز