کوٹئہ(ہمگام نیوز)پی ٹی اہم کی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی جانب سے پنجاب میں زہر رہائش پشتون عوام پر زمین تنگ کی جارہی ہیں اور پشتونوں کو ریاست میں تیسرے درجے شہری کا حق بھی نہیں دیا جارہا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کی جانب کی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی زمین پشتونوں پر ہر حوالے سے تنگ کی جاری ہے ۔پہلے اسلام آباد کے اتوار بازار میں پھر لاہور میں اور اب لالہ موسی میں غریب پشتونوں کی دکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے ۔
ہمیں اس ریاست میں تیسرے درجے شہری کا حق بھی نہیں دیا جارہا ہیں۔قوموں کی معاشی قتل انکو ایک خطرناک مستقبیل کی طرف دھکیل رہی ہے جسکا زمہ دار ریاستِ پاکستان ہوگا ۔


