Homeخبریںمستونگ،پسند کی شادی کرنے والا جوڑا کو غیرت کے نام پر زبح...

مستونگ،پسند کی شادی کرنے والا جوڑا کو غیرت کے نام پر زبح کردیا گیا

مستونگ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھ گیا، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا.

پولیس کے مطابق سندھ کے ضلع شہید بے نظیر آباد کے رہائشی میاں بیوی کو کلی کونگڑھ میں زبح کرکےقتل کیا گیا۔ جنھوں نے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سفاک قاتلوں نے رات گئے دیوار پلانگ کر گھر میں داخل ہوکرتیز دار آلے سے دونوں میاں بیوی کو زبح کیا اور باآسانی فرار ہو گئے مقتولین کے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو زندہ ہیں ۔مقتولین کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے
پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز