Homeخبریںپنجگور:لشکراکور میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے...

پنجگور:لشکراکور میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے یے:BLF

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سی پیک روٹ، فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ 8 جنوری کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور و بالگتر کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں لشکراں کور کے مقام پر پاکستانی فوجی قافلے کی 6 گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا،جس سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوئی جس میں سوار6 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ۔اس حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔
گہرام بلوچ نے مزیدکہا کہ حملہ دوپہر کو اس وقت کیا گیا جب فورسز کا قافلہ سی پیک روٹ کی سیکورٹی کے لیے گشت پر معمور تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ کی مرضی و منشاء کے بغیر کسی بھی منصوبے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے والے اپنے نقصان کی ذمہ دار خود ہوں گے۔

Exit mobile version