Homeخبریںپنجگور خدابادان میں آپسی لڑائی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پنجگور خدابادان میں آپسی لڑائی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایک دکان میں آپس کے معمولی تکرار پر فائرنگ سے شمس الدین ولد عیسٰی نامی شخص زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ـ
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں چند مہینوں سے حالات روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں چوری ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ اور مختلف جرائم میں اضافیہ ہوگیا ـ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان تمام جرائم کے پیچھے قابض پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں کا مکمل ہاتھ ہے ـ

Exit mobile version