Homeخبریںپنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد، ہسپتال منتقل

پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد، ہسپتال منتقل

پنجگور :(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق پنجگور کے علاقے جلالی ہاک ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان گرمکان کے درمیانی پہاڑی علاقہ جلالی ہاک سے برآمد ہونے کے بعد جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اس کی شناخت وسیم ولد سبزل سکنہ نوک آباد تسپ سے ہوئی جنہیں گولیاں لگی ہوئی تھیں ۔

تاہم اس قتل کے وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکے

Exit mobile version