Homeبلوچیپنجگور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ایک شخص جاں بحق 4افرادزخمی

پنجگور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ایک شخص جاں بحق 4افرادزخمی

پنجگور ( ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ بارشوں سے تباہ کاری بھی ہوئی۔ دیوار منہدم ہونے سے ایک شخص جانبحق۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے کئی دیواریں اور کچے مکانات زمین بوس ہوگئے۔ پنجگور کے علاقے سراوان میں دیوار منہدم ہونے سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شُناخت نوید ولد منظور احمد خیر کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

پنجگور کے مختلف علاقوں میں آ بی گزر گاہوں کے بند ہونے سے پانی گھروں اور مساجد کے اندر داخل ہوگیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں مزید تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوچکے ہیں ۔

Exit mobile version