اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںپنجگور میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔...

پنجگور میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی۔ایل۔اے

پنجگور(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے کہا کہ آج پنجگور چتکان بازار میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجگور چتکان بازا رمیں بلوچ سرمچاروں نے ایف سی کے اہلکاروں پر جدید ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا جسکے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جن کا اسلحہ بھی بلوچ سرمچاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا ۔ اسکے علاوہ پنجگور اور اسکے گردنواح میں بنائے گئے مخبری کے تمام نیٹورکس کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ قوم و وطن دشمنی سے باز آجائیں اور انکے قریبی رشتہ دار اور خاندان والوں کو بھی اطلاع کرتے ہیں کہ وہ اپنے عزیز و اقارب کو اسے گھناونے عمل سے روکیں بصورت دیگر انکا انجام بھی عبرتناک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز