اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںکاہان میں دشمن کی آپریشن کو ناکام بنایا۔ ترجمان بی۔ایل۔اے

کاہان میں دشمن کی آپریشن کو ناکام بنایا۔ ترجمان بی۔ایل۔اے

کاہان(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلایٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 21تاریخ کی شب کاہان میں پاکستانی فورسز نے ہمارے کیمپ کے گھیراو کی کوشش کی بر وقت جوابی کاروائی و حکمت عملی کے تحت دشمن فوج کے پیش قدمی کو روکتے ہوئے ان کے ساتھ شدید نوعیت کی جھڑپیں ہو ئیں جس سے قبضہ گیر فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامناکرنا پڑا جبکہ کیمپ کا دفاع کرتے ہوئے ان جھڑپوں میں بی ایل اے کا ایک سرمچاربھی شہید ہوا ۔ اسکے علاوہ سانگان میں سیکورٹی فورسز کے لئے مخبری کرنے والے جان محمد اور اسلم کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے علاقے میں مخبری کے نیٹورک کے بارے میں اہم انکشافات کیے ، تمام جرائم کے اعتراف کے بعد آج ان مخبروں کی سزا ئے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز