اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںامریکی امداد پاکستانی خطرناک عزائم کو مزید تقویت پہنچائیگی۔ایڈوکیٹ انور بلوچ

امریکی امداد پاکستانی خطرناک عزائم کو مزید تقویت پہنچائیگی۔ایڈوکیٹ انور بلوچ

سوئیزرلینڈ(ہمگام نیوز)محمد انور بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات بارے تشویش کا اظہار اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی امداد کو بڑانے کا خیال پاکستان کی خواہشات کے مطابق ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے امریکہ سے مزید امداد حاصل کرنا ،بلوچ قومی تحریک کو دہشت گردی کے ذریعے دبائے رکھنا اور اقتصادی راہداری کو کامیاب کرانے میں بھی مدد حاصل ہوگا اگر واقعی امریکہ ایسا ارادہ رکھتا ہے تو سب سے پہلے امریکہ کو بلوچستان اور بلوچ قومی تحریک کیلئے سوچھنا چائیے جس طرح امریکہ افغانستان کی جمہوری حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف امداد دے رہا ہے تو بلکل ایسی طرح بلوچ قومی تحریک آزادی کو تسلیم کرکے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف امداد کرنا خطے کیلئے مفید ثابت ہوگا وگرنہ بصورت دیگر پاکستان امریکی امداد کوجواز بنا کر بلوچ قومی تحریک آزادی کے خلاف اور بلوچ نسل کشی کیلئے استعمال کرتا رہے گااور جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کرنے کیلئے افغانستان کے علاوہ بلوچستان کا اضافہ کرئے گا کیونکہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا ماسٹر مائنڈہے اور یہ ثابت ہونے کیلئے پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کیلئے بل منظوری کانگریس کے پاس موجود ہے اسلئے امریکہ کو چائیے کہ پاکستان کی امداد کو مشروط کرکے بلوچ قومی تحریک کو تحفظ فراہم کرئے اور بلوچ کو پاکستان سے نجات دیلانے اور بلوچستان کو اپنی تاریخی ریاست کی حثیت پر بحال کرنے میں مدد فراہم کرئے کیونکہ بلوچستان برطانیہ کی نوأبادیت سے اا اگست ۹۴۷اء میں آزاد ہوچکا تھا بر صغیر میں بلوچستان کی آزادریاست،ہمسایہ داری اور تاریخی حثیت سے برطانیہ،بھارت اور افغانستان بخوبی واقفیت رکھتے ہیں اسلئے بھارت نے انسانیت اوربلند جمہوری وقار اور سچائی کو ثابت کرنے کیلئے تاریخی نقطہ نگاہ سے بلوچستان کی آزادی کی حمایت کر کے عالمی برادری کو یقین دیلانے کیلئے سفارت کاری سر انجام دے رہا ہے ان حالات پر عملاً برطانیہ اور افغانستان کی بھی یہی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ایک بار پھر اا اگست ۹۴۷اء کے اعلان کو دہرا کر بلوچستان کی آزاد ریاست کی تصدیق کر کے بین الاقوام کو بلوچستان کی طرف متوجہ کر کے بلوچ قومی تحریک کی حمایت کیلئے امادہ کر کے پاکستان کی ناجائز قبضہ اور بلوچستان میں بلوچ قوم کی بے دریغ نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں پختگی پیدا کریں اور بلوچ کو آزاد قوم کی حثیت سے جینے کا حق دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز