Homeخبریںپنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فورسز کا اہلکار زخمی

پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فورسز کا اہلکار زخمی

 

 

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے میں مسلح افراد کے فائرنگ سے فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا.

 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں نیو کمپلکس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قابض فورسز کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا.

 

زرائع کے مطابق فورسز پر فائرنگ کرنے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

 

پنجگور کے علاقے میں قابض فورسز پر ہونے والے حملوں کی زمہ داریاں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں تاہم اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی بھی مسلح تنطیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے.

Exit mobile version